کاروباری طریقہ کار کا ضابطہ

Abbott کا کاروباری طریقہ کار کا ضابطہ

  • تعارف

    1. اس ای بُک کے استعمال کا طریقہ
    2. سی ای او کی جانب سے خط
  • ہمارے ضابطہ پر عمل

    1. ایمانداری، انصاف پسندی اور دیانت داری
    2. فیصلہ سازی
  • ہمارے گاہک

    1. مریض اور صارفین
    2. نگہداشت صحت کا پیشہ وارانہ فیصلہ
  • ہماری مصنوعات

    1. مصنوع کا معیار
    2. مصنوع کی تشہیر
  • سائنس کو ترقی دینا

    1. جدت و اختراع
    2. سائنس کو ترقی دینا
  • ہمارے لوگ

    1. اشتراک
    2. ایک دوسرے سے ہمارا ربط
    3. تشویشات کی اطلاع دہی
    4. مساوی موقع
    5. منصفانہ برتاؤ
    6. کام کی جگہ کا ماحول
  • ہماری کمیونیٹیز

    1. کمیونیٹی کی شمولیت
    2. ماحولیاتی ذمہ داری
    3. سیاسی تعاون
  • ہمارا طریقہ کار

    1. منصفانہ لین دین
    2. مفادات کے تصادم سے گریز کرنا
    3. Abbott کی املاک & کی ساکھ کا تحفظ
    4. رازدارانہ معلومات
    5. انسداد رشوت
    6. تحائف، کھانا& تفریح
    7. بہی کھاتوں کے درست & ریکارڈز
    8. قوانین کی تعمیل
    9. منصفانہ مسابقت
    10. اطلاق کی اہلیت
    11. استثناء & ترامیم

آواز اٹھائیں

ہم مختلف طریقے یا راستے پیش کرتے ہیں جہاں آپ سوالات پوچھ سکتے ہیں اور تشویشات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ ہمارے اطلاعاتی پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے speakup.abbott.com ملاحظہ فرمائیں۔

سوالات پوچھنا

اگر اپنی مخصوص ذمہ داریوں کے بارے میں آپ کا کوئی سوال ہو تو اپنے منیجر، او ای سی، انسانی وسائل یا قانونی شعبہ سے بات کریں۔

تشویشات کا اظہار کرنا

اخلاقیات اور تعمیل کی ہماری کثیر لسانی ہیلپ لائن استعمال کریں جو ہماری کمپنی کی اقدار اور عمل کے معیار کی ممکنہ خلاف ورزی کے بارے میں اپنی تشویشات کا اظہار کرنے کے لیے پوری دنیا میں 24/7 دستیاب ہے۔

آپ کسی ممکنہ خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کے لیے investigations@abbott.com پر ای میل بھی بھیج سکتے ہیں۔

بسا اوقات آپ ایسے حالات سے دوچار ہوسکتے ہیں جہاں درست اقدام کا تعین مشکل ہوتا ہے۔ Abbott کی اقدار کی حمایت کرنے والے لائحہ عمل کے تعین سے متعلق درست سوالات پوچھ کر ہماری فیصلہ سازی میں مدد (AID) کرنا آپ ہی کی مدد کرے گی۔

شروع کرنے کےلیے اوپر AID پر کلک کریں۔

A
I
D
جائزہ لینا

جائزہ لینا

ممکنہ کارروائی

اثر

ممکنہ کا تخمینہ لگائیں

اثر

فیصلہ کریں

فیصلہ کریں

کیا یہ قانونی طور پر درست ہے؟

نہیں

?

ہاں

آپ کی کارروائی کی وجہ سے آپ کو اور کمپنی کو سنگین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آگے نہ بڑھیں۔

مشورہ کے لیے قانونی شعبہ سے رابطہ کریں۔

کیا یہ Abbott کی پالیسی کی تعمیل میں ہے؟

نہیں

?

ہاں

آپ کی کارروائی کی وجہ سے آپ کو اور کمپنی کو سنگین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آگے نہ بڑھیں۔

او ای سی پالیسیوں اور کارروائیوں کی جانچ کریں، اپنے منیجر سے پوچھیں یا او ای سی سے رابطہ کریں۔

کیا یہ Abbott کی اقدار اور ثقافت کی مطابقت میں ہے؟

نہیں

?

ہاں

آپ کی کارروائی کی وجہ سے آپ کو اور کمپنی کو سنگین نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آگے نہ بڑھیں۔

Abbott کی اقدار اور ثقافت کا جائزہ لیں (جو Abbott انٹرانیٹ پر دستیاب ہے)۔

یہ مریضوں اور Abbott کے صارفین پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

اگلا

کچھ وقت نکال کر اس بات پر غور کریں کہ کیا ان کے مفادات اور کمپنی کے مفادات کے درمیان توازن ہے۔ جب یہ ہو جائے تو next پر کلک کریں۔

کیا یہ Abbott کی ساکھ کو متاثر کر سکتا ہے؟

اگلا

اگر یہ بات خبروں اور سرخیوں میں آئے تو کیا آپ فکر مند ہوں گے؟

کیا Abbott کے دیگر حصص داران پر اس کا کوئی اثر ہوگا؟

اگلا

اگر آپ کو پورا بھروسہ ہے کہ آپ کا فیصلہ سبھی حصص داران کے مفاد کو متوازن رکھے گا تو آگے بڑھیں۔

اگر آپ کو اب بھی درست کارروائی کے بارے میں یقین نہ ہو تو متبادل اقدامات پر غور کریں، اپنے منیجر، اخلاقیات اور تعمیل کے دفتر، انسانی وسائل، اور/یا قانونی شعبہ سے رابطہ کریں۔

تعارف

Abbott

کاروباری طریقہ کار کا ضابطہ

اس ای بُک کے استعمال کا طریقہ

کیسے کریں...

ایک اسکرین سے دوسرے اسکرین پر جائيں

صرف فاروڈ (آگے) اور بیک (پیچھے) تیروں پر کلک کریں (یا اگر آپ ٹیبلیٹ استعمال کررہے ہیں تو صرف بائيں یا دائيں سوائپ کریں)۔

تیزی سے آگے یا پیچھے کریں

اسکرین کی نچلی جانب واقع سلائیڈر کو کھینچیں۔

باہم متعامل خصوصیات کا استعمال کریں

فہرست مشمولات کا جائزہ لیں

کلیدی الفاظ اور اصطلاحات تلاش کریں

فیصلہ سازی میں مدد کا جائزہ لیں

کوئی سوال پوچھیں یا کسی تشویش کی رپورٹ کریں

عمومی سوالات کے جوابات ڈھونڈیں

کسی موضوع کے بارے میں مزید جانیں

سی ای او کی جانب سے خط

‎1 / 63‎

محترم ساتھیوں،

ایک کمپنی کے بطور ہمارا مقصد اتنا ہی سیدھا ہے جتنا یہ اہم ہے: ہم چیزوں کو بہتر ، سادہ اور آسان بنانے کے لئے یہاں موجود ہیں۔

ہم زندگی میں تبدیلی لانے والی صحت سے متعلق ایسی ٹیکنالوجییز تخلیق کرتے ہیں جو لوگوں کو بہتر اور بھر پور زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے - اور اس کام کو اس طرح انجام دینے کی ضرورت ہے جو کہ اعلیٰ ترین اور انتہائی اخلاقی کاروباری طریقوں پر استوار ہو تاکہ ہمارے مقصد کا وقار قائم رہے۔

ایسا کرنے میں ہم سب کی مدد کے لیے،Abbott کا کاروباری طرز عمل ایک مضبوط ضابطہ برقرار رکھتا ہے۔ ہمارا ضابطہ، ہماری اقدار اور ہمارے اصولوں کی وضاحت کرتا ہے ، تاکہ دنیا بھر میں Abbott سے منسلک ہر فرد ان توقعات اور تقاضوں کو سمجھ سکے جو انہیں Abbott کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں راہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

سی ای او کی جانب سے خط

‎2 / 63‎

اس ضابطہ کا بنیادی پیغام واضح ہے: Abbott کے لوگوں کی حیثیت سے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے آپ کو اعلیٰ ترین معیار پر برقرار رکھیں ، اپنے بہترین تصورات اور مثالوں کے مطابق کام کریں اور ہمیشہ اپنے کاروبار کو انتہائی حد تک دیانتداری سے انجام دیں۔ ہمارا ضابطہ ہماری مدد کے لئے ہے تاکہ ہم ایک تنظیم کے بطور اپنے قیمتی ترین اثاثہ یعنی ہماری ساکھ کا تحفظ کرسکیں۔

ہمارے ضابطۂ اخلاق کو اپنی بھرپور توجہ دینےکا، اپنے اہم کاموں میں اور بہترین فیصلوں میں اس کو استعمال کرنے کا، اور Abbott کو ایک زبردست اور عمدہ ادارہ بنانے کے لئے، جو یہ پہلے سے ہے، شکریہ۔

نیک خواہشات کے ساتھ،

رابرٹ بی فورڈ (Robert B. Ford)

چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر

ہمارے ضابطہ پر عمل


ہماری کمپنی کا وعدہ اس وعدے میں مضمر ہے کہ ہمارا کام صحت اور زندگی سے متعلق ہے، اور ہم اپنے روزمرّہ کے عمل کے ذریعہ اپنا وعدہ پورا کرتے ہیں۔

ایمانداری، انصاف پسندی اور دیانت داری

‎4 / 63‎

ایمانداری، انصاف پسندی اور دیانت داری

ادارے کی تمام سطحوں پر Abbott کے ہر ملازم کی – یہ ذمہ داری ہے کہ وہ Abbott کی اقدار (پیش روی، حصول، دیکھ بھال اور استقامت) کو قائم رکھے اور ایمانداری، انصاف پسندی اور دیانت داری کے ساتھ کام کرے۔ Abbott کی طویل مدتی کامیابی کا انحصار ان انتخابات پر ہے جو ہم ہر دن کرتے ہیں۔ یہ سمجھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس ضابطے کا اطلاق ہمارے کام اور فیصلہ سازی پر کس طرح ہوتا ہے، ہم ہمہ وقت اس ضابطے کی مطابقت میں کام کریں، اور Abbott کی جانب سے کام کرنے والے دیگر لوگوں کے ذریعہ اس ضابطے کی تعمیل کو فروغ دیں۔ اس ضابطے کا بنیادی پیغام بالکل واضح ہے: Abbott کے ایک ملازم کی حیثیت سے، ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم خود اعلی ترین اخلاقی معیارات اختیار کرتے ہوئے اور ایمانداری، انصاف پسندی اور دیانت داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے، اپنی کمپنی اور اپنے برانڈ کی سربلندی قائم رکھیں۔

فیصلہ سازی

‎5 / 63‎

فیصلہ سازی

Abbott ایک بین الاقوامی کمپنی ہے۔ ہم دنیا بھر کے 150 سے زیادہ ممالک میں کاروبار کرتے ہیں اور ہمارے ملازمین بہت سے متنوع ثقافت اور عقائد والے ممالک کے باشندے ہیں۔ ہمیں اپنے عمل اور فیصلہ سازی کے عالمی اثر کو ضرور تسلیم کرنا چاہئے اور اس بات کا ادراک کرنا چاہئے کہ Abbottبہت سے قوانین، ضوابط اور دیگر ان تقاضوں کے تحت ہے جو ان ممالک میں مختلف ہیں جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں۔

فیصلہ سازی

‎6 / 63‎

ہم میں سے ہر ایک کو کبھی نہ کبھی ایسے حالات کا سامنا ہوتا ہو گا جہاں کسی نئی صورت حال کے بارے میں درست عمل کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ہم سب سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم Abbott کے ان اصولوں کو سمجھیں جو اس ضابطہ اخلاق میں شامل ہیں اور Abbott کی ان پالیسیوں اور طریقہ کار کو سمجھیں جن کا اطلاق ہمارے کام پر ہوتا ہے۔ مشورہ اور رہنمائی کے لیےAbbott کے پاس بہت سے اضافی وسائل دستیاب ہیں، بشمول:

  • رفقائے کار
  • منیجرز اور سپروائزرز
  • اخلاقیات اور تعمیل کا دفتر
  • انسانی وسائل
  • قانونی شعبہ

یہ وسائل فیصلہ سازی کی رہنمائی میں مدد کر سکتے ہیں۔ فیصلہ سازی میں ہماری مدد (AID) اس وقت بھی مختلف مسائل سے نمٹنے میں مدد کے لیے دستیاب ہے جب بہترین ممکنہ راستہ واضح نہ ہو۔ یہ ٹول ان فیصلوں کے متبادلات اور ان کے اثرات پر غور کرنے کا ایک طریقہ فراہم کرتا ہے ہمیں جن کا سامنا اپنے کاموں میں ہو سکتا ہے ۔

اس کے علاوہ، اس ضابطہ اخلاق کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے مدد ہمیشہ دستیاب ہے۔ آپ کے مقامی اور علاقائی دفتر اخلاقیات اور تعمیل کے اہلکار کی عمومی امداد اور رابطہ کی معلومات او ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ہمارے گاہک


ہم مریضوں، صارفین اور معاشرتوں کی صحت میں بہتری لاتے ہیں

مریض اور صارفین

‎8 / 63‎

ہم مریضوں اور گاہکوں کی خیروعافیت و صحت کو فوقیت دیتے ہیں۔

ہم صحت مند زندگی گزارنے میں لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہر روز ہمارے پاس اپنے کام کے ذریعہ لوگوں کی زندگی بہتر بنانے اور صحت مند معاشرہ تخلیق کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ لوگوں کی نگہداشت ہمارے کام کاج کی بنیاد ہے اور یہ ایک زبردست استحقاق اور ایک عظیم ذمہ داری دونوں ہے۔

نگہداشت صحت کا پیشہ وارانہ فیصلہ

‎9 / 63‎

ہم صحت کی نگہداشت کے ان پیشہ ور ماہرین کی مہارت کا احترام کرتے ہیں جو صحت مند زندگی اور صحت کی نگہداشت سے متعلق علاج کے انتخاب کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

صحت کی نگہداشت کے پیشہ واران جیسے کہ فزیشین، فارماسسٹ، نرس، محقق یا لیباریٹری اسٹاف، کو چاہیے کہ وہ اپنی تربیت اور مہارت کی بنیاد پر اپنے مریضوں کے لیے بہتر سے بہتر نگہداشت کا فیصلہ کرنے کی غرض سے اپنے آزادانہ فیصلے کا ضرور استعمال کریں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ صحت کی نگہداشت کے پیشہ ور افراد کو بروقت اور درست معلومات فراہم کریں گے تاکہ انہیں فیصلہ سازی میں اور اپنے مریضوں کو مشورے کی فراہمی میں مدد ملے۔ ہم صرف ایک حقیقی مشترکہ طریقے سے ہی صحت کے ساتھ تعاون سے متعلق اپنے مشن کے حصول میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

ہماری مصنوعات


ہم مسلسل اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کر کے ہی Abbott کی مثبت ساکھ بنا سکتے ہیں۔

مصنوع کا معیار

‎11 / 63‎

ہم محفوظ، مؤثر مصنوعات تیار کرتے ہیں اور لوگوں تک پہنچاتے ہیں جن پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔

ہم اپنے پورے کاروبار میں اعلی ترین کوالٹی کی سطح برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ کوشش ضروری مواد کی فراہمی سے اور ہماری مصنوعات کی تیاری کے ساتھ شروع ہوتی ہے اور اس بات سے قائم رہتی ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کو کس طرح بازار میں پیش کرتے ہیں، انہیں فروخت، اور ان کی رسد کرتے ہیں، اور یہ ہمارے کاروباری شرکائے کار کے ذریعہ قائم رہتی ہے – اس راستے کے ہر قدم پر اعلی معیار کی ترسیل ضروری ہے۔

مصنوع کا معیار

‎12 / 63‎

ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں ہمیشہ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ ان لوگوں کی صحت اور سلامتی کے حوالے سے ہمارا وعدہ پختہ رہے جو ہماری مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔

ہم وقت پر مصنوعات کی سلامتی کے مسائل کی نشان دہی کرنے، تخمینہ لگانے اور ان کا ازالہ کرنے کے لیے عہد بستہ ہیں۔ ہم صحت کی نگہداشت کے پیشہ وروں اور اداروں کو ایسی معلومات فراہم کرتے ہیں جن کی انہیں Abbott کی مصنوعات کو احساسِ تحفظ کے ساتھ اور مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں ضرورت ہوتی ہے اور ہم سلامتی کے ممکنہ مسائل کی صورت میں انضباطی یا عوامی صحت کی ایجنسی کے ساتھ مواصلات کرتے ہیں۔

ہم اپنی مصنوعات کی جعل سازی، غیر قانونی ہیرا پھیری اور چوری کی روک تھام کے لیے کارروائی کرتے ہیں۔ ہم سبھی قابل اطلاق تجارتی ضوابط کی پابندی کرتے ہیں، جیسے کہ غیر ملکی پالیسی اور ملکی سیکیوریٹی کی وجوہات کے تحت حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ درآمد اور برآمد کنٹرولز۔ تجارتی ضوابط میں شامل ہیں کچھ مخصوص مصنوعات کی برآمد پر پابندیاں اور حد بندیاں اور کچھ مخصوص افراد، گروپوں یا اداروں کے ساتھ کاروبار کی انجام دہی کی ممانعت۔

مصنوع کی تشہیر

‎13 / 63‎

ہم ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ اپنی مصنوعات کو فروغ دیتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں۔

سبھی میٹیریل اور مواصلات سے متعلق ہماری مصنوعات کے بارے میں ہمارے بیانات متوازن ہوں گے اور سچائی پر مبنی ہوں گے اور منظور شدہ لیبل کے مطابق ہوں گے۔ ان ممالک میں جہاں ہم کاروبار کرتے ہیں اپنی مصنوعات کے فروغ میں ہم ایسی معلومات فراہم کرتے ہیں جو سائنسی ثبوت، نمایاں طبی عمل اور منظور شدہ پروڈکٹ لیبلنگ کے تقاضوں کے مطابق ہوں۔

مصنوع کی تشہیر

‎14 / 63‎

ہم ان مقاصد کے لیے اپنی مصنوعات کو فروغ دیتے ہیں جن کے لیے وہ تیار کی گئی ہیں اور انہیں منظوری ملی ہے۔

Abbott کی سرگرمیاں ان انضباطی لائسنسوں اور منظوریوں کے مطابق ہوتی ہیں جو کیمیکلز، طبی آلات اور دیگر مصنوعات کے فروغ اور فروخت کے لیے ہمیں وزرات صحت یا فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹیز جیسی سرکاری ایجنسیوں سے حاصل ہوتی ہیں۔ ہم ہر ملک کے ان قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرتے ہیں جو اس بات کی نگرانی کرتے ہیں کہ کیسے، کہاں اور کب ہمیں اپنی مصنوعات کو مشتہر کرنے کی اجازت ہے جیسے کہ یو ایس فیڈریل فوڈ، ڈرگ اور کاسمیٹک ایکٹ وغیرہ۔ ہم ان داخلی پالیسیوں اور طریقہ کار کو برقرار رکھتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں جو ان تقاضوں اور سرکاری صحت کی نگہداشت پروگرام کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

سائنس کو ترقی دینا


ایک صحت مند مستقبل کی کوشش میں ہم سائنس، ٹیکنالوجی، اور مصنوعہ کی جدّت طرازی کو فروغ دیتے ہیں۔

جدت و اختراع

‎16 / 63‎

دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے ہم صحت کی نگہداشت کے وسائل اور مصنوعات کی تجدید کرتے ہیں اور انہیں فروغ دیتے ہیں۔

ہم جدید علاج اور مصنوعات، زندگی بچانے والے طبی آلات اور صحت کے انتظام کے نئے طریقوں میں پیش قدمی کرکے انسانی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ صحت میں بہتری پیدا کرنے کے لیے، ہم اہم ترین سائنس، ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی جدّت طرازی کو فروغ دیتے ہیں۔ اچھی صحت ہمارے گاہکوں کی صلاحیتوں کو مفید ترین بنانے کا اہم ذریعہ ہے۔ ہم 'مریض' اور 'صارفین' کی پوری زندگی میں حصول صحت کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے لیے ایسی جدید مصنوعات فراہم کرتے ہیں جو صحت مند ترین اور مکمل زندگی جینے میں لوگوں کی مدد کے لیے تیار کی جاتی ہیں۔ ہم مصنوعات کی جدت طرازی پر توجہ دیتے ہیں جو زندگی میں اچھی تبدیلی پیدا کرتی ہے۔

جدت و اختراع

‎17 / 63‎

ہم جدت کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں، نئے امکانات تلاش کرتے ہیں اور ناگہانی حالات کے لیے منصوبہ تیار کرتے ہیں۔

جدّت طرازی اور نئے امکانات سے متعلق ہماری انتھک کوشش اپنے ساتھ خطرہ بھی لاتی ہے۔ چونکہ ہم ان نپے تلے خطرات کا سامنا کرتے ہیں جو اس ضابطہ اخلاق اور پالیسیوں کے مطابق ہوتے ہیں، اس لیے ہمیشہ ہمیں ممکنہ نتائج پر غور کرتے ہوئے پیشگی طور پر خطرات کو کم کرنے اور اس کے مطابق منصوبہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

سائنس کو ترقی دینا

‎18 / 63‎

ہم غیر جانبدار، درست ڈیٹا کے حصول اور فراہمی کے لیے تحقیق انجام دیتے ہیں جس سے سانئس کو ترقی ملے گی۔

اپنی مصنوعات سے متعلق سائنس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہم تحقیق انجام دیتے ہیں: نئی مصنوعات تیار کرنے کے لیے، موجودہ علاج کو بہتر بنانے کے لیے اور صحت کی نگہداشت کو اعلی ترین بنانے کے لیے۔

سائنس کو ترقی دینا

‎19 / 63‎

جب ہم تحقیق انجام دیتے ہیں تو ہم مطالعاتی شرکت کنندگان کے ساتھ عزت و احترام کا برتاؤ کرنے اور غیر ضروری خطرہ سے ان کی حفاظت کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ تحقیق میں شرکت کرنے والے مریض تحقیق اور اس سے وابستہ خطرات کی نوعیت اور مقصد کو سمجھیں۔ مطالعہ کے شرکت کنندگان سے باخبر رضامندی کا حصول ہمارے تحقیقی عمل کا ایک لازمی حصہ ہوتا ہے۔

ہم سائنسی تحقیق میں شفافیت کی قدر کرتے ہیں، اوراس لیے ہم طبی محقق یا دیگر محققین کے ذریعہ تیار کردہ کسی تحقیق یا رپورٹ کے نتیجے کو نامناسب طریقے سے متاثر کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانےکی اہمیت کو سمجھتے ہیں کہ مطالعات سے حاصل کردہ ڈیٹا اور اس سے متعلق تجزیات بالکلدرست ہوں۔ ہم بروقت اور درست طریقے سے مصنوعات سے وابستہ تحقیق کے نتائج فراہم کرنے کے پابند ہیں، چاہے نتائج مثبت ہوں یا منفی ہوں۔

جب Abbott کے لیے تحقیق کی جاتی ہے یا ہماری جانب سے تحقیق شائع کی جاتی ہے تو ہم مستحکم طبی اور سائنسی پس منظر والے شرکائے کار کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہم نے ان شرکائے کار کے لیے اعلی معیار مقرر کیے ہیں، جیسے کہ محققوں سے یہ توقع کرنا کہ وہ Abbott سے اپنے ربط کا افشا مناسب طریقے سے کریں۔ تحقیق اور ترقیاتی کام سے متعلق جب ہم دیگر سائنسدانوں یا تجزیہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہیں تو ہم مالی یا دیگر رشتوں کے مکمل اور درست افشا کے پابند ہوتے ہیں۔

ہمارے لوگ


ہم کے ایک ذریعہ کے بطور اپنے متنوع سمجھتےنقطۂ نظر کی قدر کرتے ہیں

اشتراک

‎21 / 63‎

ہم کھلے پن کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ افکار اور اشتراک کا تنوع جدّت طرازی تخلیق کرتا ہے۔

ہم تنوع کا خیرمقدم کرتے ہیں کیونکہ ہماری رائے ہے کہ اس سے تخلیقی صلاحیت، جدّت طرازی اور توانائی پیدا ہوتی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ اثر پیدا کرنے کے لیے اور وسیع پیمانے پر صحت کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ایک مسلسل کوشش اور اجتماعی طریقہ کار، ہمارے ساتھیوں کی رائے سننے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ سب کی بات سنی جائے۔

ایک دوسرے سے ہمارا ربط

‎22 / 63‎

ایک دوسرے سے ہمارا ربط

ہر روز اپنی اقدار کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اخلاقی برتاؤ کا اظہار اور حمایت کرکے، ہم Abbott کی ثقافت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ یہ سمجھنا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ اس ضابطہ اخلاق کا اطلاق ہمارے کام پر اور اس فرض منصبی پر کیسے ہوتا ہے جسے ہم اپنی کمپنی میں ادا کرتے ہیں۔

منیجرز اور سپروائزرز، جو ادارے کے قائدین میں سے ہیں، انہیں چاہیے کہ ہماری اقدار کے حوالے سے ایک مستحکم عہد کا اظہار کریں اور خود کو ایک مثالی قائد بنائیں۔ انہیں ہمیشہ چاہیے کہ وہ ملازمین کے ذریعہ اخلاقی برتاؤ کو فروغ دیں اور اس کی حمایت کریں۔ منیجرز کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی مدد سے ملازمین اس ضابطہ اخلاق کی تعمیل سے متعلق اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور کام کے ایک ایسے ماحول کو فروغ دیں جہاں ملازمین کو سوالات پوچھنے میں اور انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر اپنی تشویش کا اظہار کرنے میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو۔

تشویشات کی اطلاع دہی

‎23 / 63‎

جب بھی ہمارے کام سے متعلق ہمارے انتخابات اور عمل واضح نہ ہو یا ہمیں درست نہ لگے تو ہم سوالات پوچھتے ہیں اور اس ضابطہ اخلاق کی کسی بھی خلاف ورزی پر آواز اٹھاتے ہیں اور اس کی رپورٹ کرتے ہیں۔

یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ جب بھی ہمیں لگے کہ ہماری سمت واضح نہیں ہے، تو ہم سوالات پوچھیں اور کاروبار کے کسی بھی مشکوک غیر اخلاقی طریقہ کار، اس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا ہماری پالیسی یا طریقہ کار کی خلاف ورزی کو چیلینج کریں اور اس کی رپورٹ کریں۔

سوالات پوچھنے، مسائل کی اطلاع دینے اور فعال طریقے سے ہمارے انتخابات کے بارے میں وضاحت حاصل کرنے سے یا کارروائیوں سے مسائل کی پہچان میں مدد ملتی ہے اور مسائل سے بچ کر زیادہ مؤثر طریقے سے کام کیا جا سکتا ہے۔ جب درست انتخاب، کارروائی یا ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق شک ہو تو کسی منیجر یا اخلاقیات اور تعمیل کے دفتر سے وضاحت طلب کریں۔

تشویشات کی اطلاع دہی

‎24 / 63‎

مثالی قیادت بننا اور اس بات کو یقینی بنانا منیجروں اور سپروائزروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ ملازمین ضابطہ اخلاق کو سمجھیں اور اس کے حوالے سے جواب دہ ہوں۔ جن کے ہاتھ میں قیادت ہے ان کی بڑی ذمہ داری اس بات کی ہے کہ وہ Abbott کی توقعات کو سمجھیں اور اس کو عام کریں، اور انہیں ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی سے متعلق اخلاقیات اور تعمیل کے دفتر سے رابطہ کرنا چاہیے۔

ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی کی سبھی رپورٹوں کو سنجیدگیسے لیا جائے گا اور فالو اپ اقدامات جیسے کہ تحقیقات، معلومات کی فراہمی کے ذریعہ مناسب طریقہ سے ان کو نمٹایا جائے گا، اور اگر ضرورت ہو تو مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے اصلاحی کارروائیاں کی جائیں گی، غلطیوں سے سبق حاصل کیا جائے گا اور اس کو دہرانے سے بچا جائے گا۔ اخلاقیات اور تعمیل کا دفتر ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی کسی بھی تحقیقات کی رہنمائی کرے گا۔ آپ کو آزادانہ طور پر کوئی بھی تحقیقات نہیں کرنی چاہیے۔ ہم میں سے ہر ایک کو اس میں مدد کرنے کی ضرورت ہے اور ایسی کسی بھی تحقیقات کی رازداری کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق اصلاحی کارروائیوں میں شامل ہیں مندرجہ ذیل کے سبب تادیبی کارروائی (برطرفی تک اور بشمول)، یا قانونی کارروائی:

  • کسی خلاف ورزی کی اجازت دینا یا اس میں شرکت کرنا؛
  • کسی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات میں تعاون سے انکارکرنا؛

تشویشات کی اطلاع دہی

‎25 / 63‎

  • خلاف ورزی کرنے والے کے سپروائزر (سپروائزروں) کی طرف سے کسی خلاف ورزی کا پتہ لگانے اور رپورٹ کرنے میں ناکامی، اگر یہ ناکامی نامناسب نگرانی یا نگرانی کے فقدان کی عکاسی کرتی ہو؛
  • کسی مسئلے کی اطلاع یہ جانتے ہوئے دینا کہ یہ جھوٹی اطلاع ہے، یا اس کا مقصد Abbott کے کاروبار سے وابستہ کسی فرد کو دھمکانا یا انتقامی کارروائی کرنا ہو؛
  • انتقامی کارروائی، جیسے کہ کسی ایسے فرد کو دھمکی دینا، ہراساں کرنا یا تکلیف پہنچانا جس نے نیک نیتی سے کسی خلاف ورزی یا ممکنہ خلاف ورزی کی اطلاع دی ہو۔

کسی ایسے فرد کے خلاف انتقامی کارروائی کرنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے جو اس بارے میں تشویش کا اظہار کرتا ہو کہ کاروباری سرگرمیاں ضابطہ اخلاق کے مطابق ہیں یا نہیں۔ مبینہ انتقامی کارروائی کی اطلاع اخلاقیات اور تعمیل کے دفتر اور انسانی وسائل (ایچ آر) کو دی جانی چاہیے۔

ہم جو کام کرتے ہیں اس کے حوالے سے ہماری عہدبستگی ہمیں نہ صرف ان قوانین کی پابندی کی ترغیب دیتی ہے جن کا اطلاق ہمارے کام پر ہوتا ہے، بلکہ اس بات کی بھی ترغیب دیتی ہے کہ ہم ان اخلاقی توقعات سے باخبر رہیں جو کاروبار میں ہم جیسے قائد پر عائد ہوتی ہیں۔

مساوی موقع

‎26 / 63‎

ہم سبھی ملازمین کو مساوی مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ہم کاروبار کی ضروریات، تجربہ اور متعلقہ کام کی کارکردگی کی بنیاد پر ملازمت کے فیصلے لیتے ہیں۔ Abbott ذات، رنگ، مذہب، قبیلہ، عمر، جنس، ملکی نژاد، صنفی شناخت یا اظہار، صنفی رجحان، معذوری، ازدواجی حیثیت، تجربہ کاری اور فوجی حیثیت، موروثی یا شہری حٰیثٰیت یا قانونی طور پر محفوظ کسی دیگر حیثیت کی بنیاد پر امتیاز برتنے کی ممانعت کرتا ہے۔ ہم ان قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہیں جو دنیا بھر میں ہمارے ملازمین کے ساتھ ہمارے تعلق پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

منصفانہ برتاؤ

‎27 / 63‎

ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ Abbott میں کام کرنے والا ہر فرد خود کو پذیرائی یافتہ، حمایت یافتہ اور کامیابی کے لیے پرجوش محسوس کرے۔

Abbott دنیا بھر میں اپنے ملازمین کی صحت اور خیروعافیت کا خیال رکھتا ہے اور اس کے حوالے سے فکرمند رہتا ہے۔ Abbott میں کام کرنے والے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ایک ایسا پیشہ ورانہ ماحول پیدا کرے جو دھمکی اور ہراساں کیے جانے سے پاک ہو۔ Abbott اپنی جائے کار کی جامع اور متنوع فضا کو بہتر بنانے سے متعلق رائے دینے میں اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ملازمت کا ایک ایسا ماحول فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جہاں ملازمین خلل انگیز رویے سے پاک ہوں۔

منصفانہ برتاؤ

‎28 / 63‎

ہم ہر کسی کے ساتھ عزت اور احترام کا برتاؤ کرتے ہیں۔

لوگوں کے حوالے سے ہمارے احترام کا اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ ہم ہر اس فرد کے تئيں کیا اور کیسے کرتے ہیں جس کا ہم اپنے کام کے دوران سامنا کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے حوالے اپنی عہدبستگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اور دنیا بھر سے قابل افراد کو اپنی طرف متوجہ کرنے، ان کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور انہیں برقرار رکھنے کے لیے کام کا ایک ایسا ماحول ہونا ضروری ہے جو باہمی اعتماد، احترام اور اس ضابطہ اخلاق میں بیان کردہ دیگر اصولوں پر مبنی ہو۔ ہمیں دوسروں کے ساتھ مساوی برتاؤ کرنا چاہیے اور ہیرا پھیری، غلط بیانی یا فریب کاری کے ذریعہ دوسروں سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔

کام کی جگہ کا ماحول

‎29 / 63‎

ہم ملازمین کے لیے اور اپنے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کے لیے جائے ملازمت کو محفوظ بنانے اور مناسب ماحول قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حادثات اور غیر محفوظ حالات کی اطلاع فوراً انتظامیہ کو دینی چاہیے۔ ہم دنیا بھر میں اپنی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق غیر قانونی اور مزدوری کی نامناسب شرائط اور غیر انسانی برتاؤ کی روک تھام اور ممانعت کے لیے بھی اقدام کرتے ہیں۔

ہماری کمیونیٹیز


ہم Abbott میں ہر مقامی معاشرے اور دنیا کے ایک شہری کی حیثیت سے اعتماد قائم کرتے ہیں۔

کمیونیٹی کی شمولیت

‎31 / 63‎

ہم اپنی مصنوعات اور اپنے کام کے ذریعہ معاشرہ کی بہبود کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

جہاں ہم رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں ان معاشرتوں سے تعاون کرنے کی ہماری ایک امتیازی تاریخ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اچھی صحت کے ساتھ معاشرتیں خوش حال ہو سکتی ہیں۔ اپنے ان اقدامات ، کاروباری تعلقات اور معاشرتی گروپ کی حمایت اور رفاہی سرگرمیوں کے ذریعہ جو ہم معاشرتوں اور اپنے پڑوسیوں کو جواب میں عطا کرتے ہیں۔ چھوٹی یا بڑی معاشرت میں جہاں بھی ہم کاروبار کرتے ہیں، Abbott لوگوں کی زندگیوں میں ایک مثبت اور دیرپا اثر پیدا کرتا ہے۔

ماحولیاتی ذمہ داری

‎32 / 63‎

ہم ایک پائیدار ترقی میں مصروف ہیں اور ماحولیات پر اثرات کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہم عالمی ماحولیات پر اپنے اثرات کو کم سے کم کرنے کے عہد کے پابند ہیں، خام مال کی ذمہ دارانہ فراہمی سے لے کر اپنی مصنوعات کی تیاری، تقسیم اور استعمال تک۔

ہم اپنی توانائی اور دیگر قدرتی وسائل کا استعمال کم کرنے کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔ ہم ان منصوبوں کی حمایت کرتے ہیں جو کام کی جگہ پر اور ہمارے معاشرے میں قابل تجدید وسائل سے توانائی کی تخلیق کرتے ہیں۔ ہم اپنے عمل کے ماحولیاتی اثر کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں، جیسے مکمل طور پر فضلہ میں کمی اور ریسائیکلنگ کے ذریعہ اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعہ تا کہ ماحولیاتی خطرات کو کم کیا جا سکے۔ ہم ان ماحولیاتی قوانین اور ضوابط کا احترام کرتے ہیں جن کا اطلاق ہمارے کام پر ہوتا ہے۔

سیاسی تعاون

‎33 / 63‎

ہم سیاسی عمل میں مناسب شمولیت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کمیونیٹی کی شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔

Abbott اس عوامی پالیسی کی حمایت کے لیے کام کرتا ہے جو ہماری مہم اور اقدار کے مطابق ہے اور، جہاں مناسب ہو، سیاسی امیدواروں یا باہمی مفاد کے گروپوں کی حمایت کر سکتا ہے۔ کمپنیوں کے ذریعہ سیاسی تعاون سے وابستہ قوانین پیچیدہ ہیں، اس لیے یہ اہم ہے کہAbbott فنڈز کا تعاون اور Abbott کی جانب سے فراہم کردہ کوئی دیگر تعاون قانونی محکمہ سے مشورہ کے بعد ہی پیش کیا جائے۔

ہمارا طریقہ کار


ہم ساتھ ملکر جواب دہی کے ساتھ اور Abbott کی اقدار کے دائرے میں کام کرتے ہیں۔

منصفانہ لین دین

‎35 / 63‎

ہم اخلاق اور ایمانداری کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں اور اپنے کام کے ہر پہلو پر جو کچھ بھی ہم کہیں گے وہ کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

ہم میں سے ہر ایک اپنے کام کے حوالے سے اور اپنے کردار اور ذمہ داریوں کے دائرے میں فیصلہ سازی پر جواب دہ ہے۔

ہمارے پیشہ ورانہ معاملات میں، کام کے دوران ہمیں جن لوگوں کا سامنا ہوتا ہے ان کے ساتھ – رفیق کار، گاہک فراہم کار، نگہداشت صحت کے فراہم کار، حریف اور دیگر – ہمیں اس بارے میں منصفانہ اور صاف گو ہونا چاہیے کہ Abbott کاروبار کیسے کرتا ہے۔ منصفانہ معاملات کا یہ اصول بہت اہم ہے۔

مفادات کے تصادم سے گریز کرنا

‎36 / 63‎

آگے بڑھنے سے پہلے ہم کسی بھی مفاد کے تصادم کا ازالہ اور حل کرتے ہیں۔

مفاد کا تصادم اس وقت واقع ہوتا ہے جب Abbott کے کسی ملازم کی نجی دلچسپی Abbott کے مفاد میں مداخلت کرے یا مداخلت کرتا معلوم ہو۔ کاروباری فیصلے ممکنہ ذاتی فائدے یا خاندان یا دوستوں کے مفادات کے بجائے Abbott کی ضروریات پر مبنی ہونے چاہئیں۔ ہم میں سے ہر ایک سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ ہم اچھی قوت فیصلہ کا استعمال کریں اور ایسے حالات سے بچیں جن کی وجہ سے حقیقی تصادم یا کسی تصادم کا خدشہ ظاہر ہو تا ہو۔

اگر مسابقتی کارروائیاں، مفاد یا تعلقات آپ کے کام کو بامقصد طریقہ پر اور مؤثر ڈھنگ سے انجام دینا دشوار بناتے ہوں، یا اگر آپ کو یا آپ کے کسی اہل خانہ کو Abbott کے ساتھ یا Abbott کے تعلق سے کسی منصب کے نتیجے میں نامناسب نجی فائدہ حاصل ہو سکتا ہو تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ مفاد کے تصادم سے متعلق Abbott کے رہنما خطوط کے مطابق مفاد کے ممکنہ تصادم کو منکشف کریں اور اپنے آپ کو ان حالات سے الگ کرلیں جہاں تصادم آپ کے کاروباری فیصلے کو متاثر کر سکتا ہے۔

مفادات کے تصادم سے گریز کرنا

‎37 / 63‎

اپنے کاروبار سے متعلق فیصلے کرتے وقت ہم Abbott کے مفادات کو نجی مفادات پر اولیت دیتے ہیں۔

اپنے کام کے تناظر میں بڑے ادارے کے مفادات کو کسی کاروباری ڈویژن، کسی ورکنگ گروپ، یا کسی فرد کے مفادات پر فوقیت دینی چاہیے۔

Abbott میں اپنے منصب اور مواقع جیسے کہ بیرونی کاروباری معاملات یا مالی مفادات، جو ملازمتی سرگرمیوں کے ذریعہ دستیاب ہوں ان کا استعمال صرف Abbott کے فائدہ کے لیے کرنا چاہیے نہ کہ ذاتی فائدے کے لیے۔ ہمیں Abbott کے ساتھ مسابقت نہیں کرنی چاہیے یا ایسا کرنے میں دیگر افراد یا کاروباریوں کی مدد نہیں کرنی چاہیے۔ جب مواقع سامنے آئیں تو ہماری ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ کمپنی کے مفاد مقدم ہوں۔

Abbott کی املاک & کی ساکھ کا تحفظ

‎38 / 63‎

ہم اپنے فرائض منصبی میں اپنی کمپنی کے نگہباں ہیں۔

Abbott کی املاک کا تحفظ اور استعمال ہماری ذمہ داری ہے، گاڑی اور کمپیوٹر کے آلات جیسے مادی اثاثے سے لیکر تجارتی راز جیسے املاک دانش تک اور یہ جاننا کہ کیسے ان کا مؤثر اور درست استعمال کیا جا سکے۔ ہم سبھی کو اچھی قوت فیصلہ استعمال کرکے اس کو یقینی بنانا چاہیے کہ Abbottکی املاک گم نہ ہوں، چوری نہ ہوں، ان کا غلط استعمال نہ ہو یا وہ ضائع نہ ہوں۔

Abbott کی املاک & کی ساکھ کا تحفظ

‎39 / 63‎

Abbott کی ساکھ اس کے عظیم ترین اثاثوں میں سے ایک ہے۔ ہم میں سے ہر ایک Abbott کی ساکھ کی بہتری اور تحفظ کا ذمہ دار ہے۔ ہم میں سے ہر ایک شائع ہونے والے یا کمپنی کے باہر لوگوں سے اشتراک کیے جانے والے نقطہ نظر یا مشمولات کا نجی طور پر جواب دہ ہے۔

بیرونی معاملات میں، ہمیں اس بات سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے کہ کیا ہماری پہچان Abbottسے الحاق یافتہ کے طور پر ہو سکتی ہے اور اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ ہمارے کام سے متعلق بیانات کیسے کمپنی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ خاص طور سے سوشل میڈیا کے ضمن میں اہم ہے جہاں باہمی تعامل فوری اور فعال ہوتے ہیں اور بہت نمایاں ہو سکتے ہیں۔ لاپروائی سے کیے گئے ابلاغ کی وجہ سے Abbott کے وقار کو بڑا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ہم سبھی اپنے ابلاغ میں اور Abbott کی رازدارانہ معلومات کے تحفظ میں محتاط ابلاغ کے لائحہ عمل پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں۔

رازدارانہ معلومات

‎40 / 63‎

ہم رازدارانہ معلومات اور ذاتی معلومات کا احترام اور تحفظ کرتے ہیں۔

Abbott کے قیمتی ترین اثاثوں میں سے ایک ہے اس کی رازدارانہ معلومات۔ رازدارانہ معلومات وہ معلومات ہیں جو عوام کے لیے دستیاب نہیں ہوتی ہیں اور اس میں شامل ہیں تحقیق و ترقیات کے پروجیکٹس، تجارتی راز، کاروباری منصوبے، مصنوعات کی تیاری کے فارمولے اور طریقۂ کار، فراہم کار یا صارف سے معاہدے کی شرائط، قیمتوں کا تعین، فروخت کے اعداد وشمار، بولیاں، نرخ، قیمتوں کے تعین کی تجاویز، ٹینڈروں کے لیے جوابات دینا اور غیر عوامی مالی نتائج یا کوئی دیگر معلومات جو Abbott کے حریفوں کے لیے قابل استعمال ہو سکتی ہوں یا اگرافشا کردی جائیں تو Abbott کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہوں۔

ہم میں سے ہر ایک کو رازدارانہ معلومات کے تحفظ کے لیے اور غیر مجاز افشا یا استعمال کی روک تھام کے لیے چوکنا رہنا چاہیے۔ رازدارانہ معلومات حریفوں کو نہیں دی جانی چاہیے۔ یہ ذمہ داریاں Abbott کے ساتھ ملازمت سے بالاتر ہو سکتی ہیں۔

اسی طرح، ہم دوسروں کی املاک دانش کے حقوق کا احترام کرتے ہیں اور نامناسب طریقے سے ان کی رازدارانہ معلومات حاصل نہیں کریں گے یا ان کا غلط استعمال نہیں کریں گے۔

رازدارانہ معلومات

‎41 / 63‎

بعض مخصوص رازدارانہ معلومات کا غلط استعمال قانون کے لحاظ سے ممنوع ہے، جیسے کہ اندرونی معلومات پر مبنی خفیہ معلومات کی بنیاد پر حصص کی ناجائز خرید و فروخت کی ممانعت کرنے والے قوانین۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر حصص کی ناجائز خرید و فروخت غیر اخلاقی بھی ہے اور غیر قانونی بھی، اور ہمیں چاہیے کہ ہم ایسی معلومات کی بنیاد پر Abbott، یا دیگر ایسی کمپنیوں کے حصص اور تمسکات نہ خریدیں نہ ہی فروخت کریں، جو Abbott کے ساتھ کاروبار کرتی ہیں یا جن کے ذریعہ Abbott کے ساتھ کاروبار متوقع ہے۔

ہم ان لوگوں کی رازداری کا احترام کرتے ہیں جو اپنی ذاتی معلومات ہمارے سپرد کرتے ہیں، بشمول ہمارے رفقائے کار اور وہ لوگ جو ہماری مصنوعات کی سفارش کرتے ہیں، تجویز کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں۔ جب ہم اپنے کاروبار کے دوران ذاتی معلومات جمع کرتے ہیں تو ہم مناسب طریقے سے ان لوگوں کو جن کی معلومات ہم جمع کرتے ہیں اس بات سے باخبر کرتے ہیں کہ اس کا استعمال کیسے کیا جائے گا، اور کیسے مناسب رضامندی یا اجازت حاصل کی جائے گی۔ ہم ذاتی معلومات فروخت نہیں کرتے یا ایسے ذرائع سے ذاتی معلومات حاصل نہیں کرتے جن کو اجازت حاصل نہیں ہے۔

ہم نجی اور حساس معلومات کی غیر مجاز افشا اور استعمال سے حفاظت کرتے ہیں۔ بہت سے مقامات پر ضوابط بہت سخت ہوتے ہیں جو اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ کمپنیاں کاروبار کے دوران جمع کردہ اور استعمال کردہ ذاتی معلومات کی حفاظت کریں، خاص طور پر حساس ترین زمرے والی ذاتی معلومات کے لیے اور ہم ان تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کے عہد کے پابند ہیں۔

انسداد رشوت

‎42 / 63‎

ہم دھوکہ دہی، رشوت خوری اور بدعنوانی کی سرگرمی کے ساتھ مخالفت کرتے ہیں۔ ہم درست طریقہ پر کاروبار کرتے ہیں۔

مریض، اہل خانہ اور نگہداشت فراہم کار کی حیثیت میں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسیں اور فارماسسٹ اپنے پیشہ ورانہ فیصلہ کا استعمال کرتے ہوئے ہماری ان مصنوعات اور علاج کی سفارش کریں جو ہماری ضرورتوں کے لیے موزوں ترین ہوں ۔ مریضوں اور صارفین کو اپنے صحت کے مشیران کے آزادانہ فیصلوں پر بھروسہ کرنا چاہئے، اس بات کی فکر کیے بغیر کہ وہ فیصلے ان کمپنیوں کے تحائف سے نامناسب طریقے سے متاثر ہوئے ہیں جو اپنی مصنوعات کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہیں۔

شہری کی حیثیت سے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے سرکاری اہلکار ایسے فیصلے کریں جو لوگوں کے بہترین مفاد میں ہوں۔ ایسے سرکاری فیصلے ان کمپنیوں کے ذریعہ نامناسب طریقے سے متاثر نہیں ہونے چاہئیں جو سرکاری اہلکار کو مراعات دیکر اپنے کارپوریٹ مفاد کے لیے عنایت اور مہربانی چاہتی ہیں۔

انسداد رشوت

‎43 / 63‎

جب ہم اپنی مصنوعات کی تشہیر کرتے ہیں اور انہیں فروخت کرتے ہیں تو ہم نگہداشت صحت کے پیشہ وروں کو معلومات فراہم کرتے ہیں، لیکن ان کی آزادی، پیشہ ورانہ فیصلوں میں دخل اندازی نہیں کرتے ہیں۔ کسی ایسی چیز کی پیشکش کرنے یا فراہم کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہے جس سے سرکاری اہلکار کو، نگہداشت صحت کے پیشہ ور کو (جیسے کہ فیزیشن، فارماسسٹ، نرس، محقق یا لیباریٹری اسٹاف) یا کسی دیگر فرد کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر فوائد حاصل ہوں، تا کہ کوئی چیز فروخت کی جا سکے یا Abbott کے لیے کاروباری فائدے کو محفوظ کیا جا سکے۔ اسی طرح، کوئی بھی قیمتی چیز Abbott کے ساتھ کسی بھی گزشتہ یا حالیہ تعلق کے لیے ایک "انعام" کے طور پر فراہم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

انسداد رشوت، انسداد بدعنوانی، اور "مانع بخشش" قوانین خاص طور پر ہمارے لیے یہ ضروری بناتے ہیں کہ ہم اپنے سبھی باہمی عمل والے کاروباری لین دین میں نامناسب اثر و رسوخ کی روک تھام کرنے کے اپنے عہد کے پابند رہیں۔ امریکہ کا بیرون ملک بد عنوانیوں سے متعلق قانون (FCPA)، اور دیگر متعلقہ ممالک کے قوانین کا ممکنہ طور پر اطلاق Abbott کی دنیا بھر میں واقع سرگرمیوں پر ہو سکتا ہے، اور رشوت خوری ہر جگہ غیر قانونی ہے۔

Abbott میں موجود ہر فرد کو پیش قدمی کے طور پر سروس فراہم کار (جیسے کہ تقسیم کار، مشیرکار، اسپیکرز یا پروموٹرز) کے ساتھ تعلقات کا نظم و نسق کرنا چاہیے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ Abbott کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز ہماری توقعات اور قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل میں ہوں۔ خدمت فراہم کاروں کا انتخاب کرتے وقت ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی، خدمات کے لیے درست مارکیٹ قدر ادا کرنا، اور سروس کی ادائیگیوں کو، جرمانوں کو اور فیس وغیرہ کو ٹھیک طریقے سے درج کرنا چاہیے۔

تحائف، کھانا& تفریح

‎44 / 63‎

تحائف، کھانے اور تفریح

چونکہ انسداد رشوت کے اصول اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں کہ کاروبار کے کسی فائدے کو محفوظ کرنے کے لیے ہم ہرگز کسی ایسی چیز کی پیشکش نہ کریں اور نہ فراہم کریں جس سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر کسی فرد کو فوائد حاصل ہوتے ہوں، اس لیے ہم تحائف، کھانے اور تفریح کے لیے حدود کا تعین کرتے ہیں۔ برانڈ کی یادہانی، تحائف، ثقافتی تواضع، کھانے اور مہمان نوازی کی حدود یا اطلاع دہی سے متعلق ہماری پالیسیاں اور کارروائیاں اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے ہیں کہ ہم کوئی ایسا فائدہ فراہم نہ کریں جو پیشہ ورانہ فیصلہ میں مداخلت کرے۔

درست بہی کھاتے اور ریکارڈز

‎45 / 63‎

ہم درستگی کے ساتھ حصولیابیوں کی پیمائش کرتے ہیں۔

ہماری مالی بہی کھاتے، داخلی ریکارڈز اور دستاویز اور عوامی بیانات میں ہماری کارروائیوں کے لب لباب اور حقائق کی درست عکاسی ہونی چاہیے۔ جب ہم اپنی کامیابی، ناکامی اور معمول کے عمل کی پیمائش کررہے ہوں یا وضاحت کررہے ہوں تو حقائق کو معقول تناظر میں اور معقول اعانت کے ساتھ پیش کیا جانا چاہیے تا کہ ہماری سرگرمیاں یا لین دین کی درست نوعیت سمجھ میں آسکے۔ ہمارے مالی ریکارڈ کا قابل اطلاق حسابی معیار، قوانین اور ضوابط اور Abbott کی پالیسیوں، طریقۂ کار اور کنٹرول کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

جب ہم معلومات کی اطلاع دیں جیسے کہ قیمت یا ادائیگیاں اور فیزیشن اور دیگر گاہکوں کو فراہم کردہ قیمتی اشیاء، تو معلومات مکمل اور درست ہونی چاہیے۔ دنیا بھر میں بہت سی حکومتوں نے قیمتوں کی اطلاع دہی اور نگہداشت صحت کے پیشہ ور کو دی جانے والی مخصوص ادائیگیوں کی اطلاع دہی سے متعلق سخت قوانین وضع کیے ہیں۔ یہ قوانین ٹیکس ادا کرنے والے ان لوگوں کے تحفظ میں مدد کرتے ہیں جو بالآخر نگہداشت صحت نظام کے اندر کچھ خریداری یا سبھی خریداری کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔ Abbott اس بات کو یقینی بنانے کے عہد کا پابند ہے کہ حکومتوں، بیمہ کاروں اور دیگر حصص داران کو باخبر فیصلے لینے پر قادر بنانے کے لیے ہم درست معلومات فراہم کریں۔

قوانین کی تعمیل

‎46 / 63‎

ہم ان سبھی قوانین، ضوابط اور Abbott کے تقاضوں کا احترام کرتے ہیں جن کا اطلاق ہمارے کام پر ہوتا ہے۔

Abbott کے ہر ملازم سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ سبھی قوانین اور Abbott کی پالیسیوں، طریقۂ کار، اصولوں اور معیارات اور اس ضابطہ اخلاق کا احترام کرے۔ یہ ملازمت کی ایک بنیادی توقع اور شرط ہے۔

قوانین کی تعمیل

‎47 / 63‎

Abbott کی پالیسیاں اور طریقۂ کار ہمارے کاروباری عمل کے اہم عناصر سے متعلق موضوعات کو احاطہ کرتے ہیں، بشمول صحت کی نگہداشت کی تعمیل، کوالٹی، انجنیرنگ، کسٹم اور تجارت، مالیات، سیکیوریٹی، خریداری، انسانی وسائل اور معلوماتی نظام، اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے کہ ہم اپنے کاروبار سے متعلق بہت سے قوانین اور ضوابط پر عمل کریں۔ ایسی پالیسیاں اور طریقہ کار ہمیں خلاف تعمیل سرگرمیوں کا سراغ لگانے، درست کرنے اور روک تھام کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

ایک عالمی کمپنی کے ملازم کی حیثیت سے، ہمیں اپنے ذہن میں یہ رکھنا چاہیے کہ ایک ملک کے قوانین کا اطلاق دیگر ممالک میں ہمارے کام کے طریقہ کار پر ہو سکتا ہے۔ ہر مقام کے تقاضوں سے ہمیں باخبر رہنا چاہیے اور جب بھی ہمارا سامنا اس سوال سے ہو کہ کون سے تقاضے قابل اطلاق ہیں، تو قانونی محکمہ یا اخلاقیات یا تعمیل کے دفتر سے ہمیں رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔

منصفانہ مسابقت

‎48 / 63‎

ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ حریفوں کے ساتھ ہمارا کوئی بھی معاملہ مناسب ہو۔

اپنے گاہکوں کی ضروریات کو بہتر طریقہ سے پورا کرنے کے لیے اور شیئر ہولڈر کی قیمت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیں مارکیٹ پلیس میں پرجوش طریقے سے مسابقت کرنی چاہیے۔

منصفانہ مسابقت

‎49 / 63‎

ایسا کرنے میں، ہم ان معاہدوں اور سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوں گے جو غیر منصفانہ طریقے سے مسابقت کو محدود کردیتی ہیں۔ ہر اس ملک میں جہاں ہم اپنا کاروبار کرتے ہیں، ہم مسابقت کے قوانین کی تعمیل کے پابند ہیں۔ یہ قوانین ان معاہدوں کی ممانعت کرتے ہیں جو مسابقت کا خاتمہ یا حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور ہمارے کاروبار کے بہت سے پہلووں پر ان کا اطلاق ہوتا ہے، بشمول حریف کے ساتھ تعلقات، قیمت اور ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر گاہکوں سے فروخت کی شرائط اور مارکیٹنگ اور تجارتی کارروائیاں۔ مسابقتی قوانین بہت ہی پیچیدہ ہوتے ہیں اور ان کی خلاف ورزی کے لیے بھاری جرمانہ اور یہاں تک کہ قید بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ اہم ہے کہ آپ کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جس کو مسابقت کے مخالف کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور قانونی محکمہ یا اخلاقیات اور تعمیل کے دفتر سے مشورہ کریں اگر آپ کے پاس سوالات ہوں۔

ہمیں حریفوں کے ساتھ تعامل کے وقت ہمیشہ احتیاط برتنا چاہیے۔ آپ کو حریفوں کے ساتھ کاروبار کے حساس موضوعات پر بات چیت نہیں کرنی چاہیے جیسے کہ قیمتوں کا تعین، فروخت کی شرائط، کاروبار یا فروخت کے منصوبے، منافع، لاگتیں، پیداواری صلاحیت، انوینٹری کی سطحیں یا چھوٹ۔ آپ کو حریفوں کے ساتھ اپنے تعامل سے متعلق قوانین کے بارے میں مخصوص رہنمائی کے لیے قانونی محکمہ یا اخلاقیات اور تعمیل کے دفتر سے رابطہ قائم کرنا چاہیے اور حریفوں کے ساتھ کسی نامناسب بات چیت کی رپورٹ دینی چاہیے۔

اطلاق کی اہلیت

‎50 / 63‎

اطلاق کی اہلیت

اس ضابطہ اخلاق کا اطلاق Abbott کے سبھی آفیسران اور ملازمین پر ہوتا ہے، دنیا بھر کے ان سبھی مقامات پر جہاں Abbott کا ڈویژن اور اس کے ملحقین کاروبار کرتے ہیں۔ اس دستاویز میں وہ کارروائیاں متعین ہیں جن کی ہم سے توقع کی جاتی ہے، بشمول باہری ادارے جو Abbott کی جانب سے کام کررہے ہیں، جب بھی Abbott کے لیے کاروبار انجام دیا جا رہا ہو؛ یہ ملازمت کا معاہدہ نہیں ہے۔

استثناء & ترامیم

‎51 / 63‎

چھوٹ اور ترامیم

Abbott ضابطہ اخلاق میں کسی بھی چھوٹ یا ترامیم کا عوامی افشا کرے گا اس حد تک جتنا کہ قابل اطلاق قوانین، قواعد و ضوابط کے ذریعہ درکار ہے۔

اس ضابطہ میں مذکور کسی بھی ایسے فرد کے لیے اس ضابطہ کی کوئی رعایات صرف چیف ایگزیکیوٹو آفیسر (یا قائم مقام) کے ذریعہ دی جا سکتی ہے، سوائے اس کے کہ کسی ایگزیکیوٹو آفیسر کے لیے کسی چھوٹ کو Abbott بورڈ آف ڈائرکٹرز کی آڈٹ کمیٹی کی منظوری درکار ہو۔

Abbott ملازمین کے لیے وسائل

‎52 / 63‎

Abbott ملازمین کے لیے وسائل

منیجر یا سپروائزر

اگر آپ کے پاس اس بارے میں سوالات ہوں کہ کاروبار سے متعلق ہمارے ضابطہ اخلاق کا اطلاق آپ کے مخصوص فرض منصبی پر کیسے ہوگا تو سب سے بہتر یہ ہوگا کہ پہلے اپنے قریبی منیجر یا سپروائزر سے رابطہ کریں۔

Abbott کارپوریٹ پالیسی پورٹل

کمپنی بھر میں قابل اطلاق ہماری کارپوریٹ پالیسی اور طریقۂ کار کے لیے،Abbott کارپوریٹ پالیسی پورٹل دیکھیں۔ 

اخلاقیات اور تعمیل کا دفتر (او ای سی)

او ای سی ایک کارپوریٹ ذریعہ ہے جو ہماری کمپنی کی اقدار اور کنڈکٹ کے معیار کے بارے میں آپ کے سوالات کا جواب دینے کے لیے دستیاب ہے۔

  • او ای سی ویب سائٹ – اخلاقیات اور تعمیل سے متعلق مختلف اقسام کے سوالات کے جواب کے لیےاو ای سی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں۔ ہماری کمپنی کی بین الاقوامی اور ملک کی مخصوص او ای سی پالیسی اور طریقۂ کار تک ویب سائٹ کے ذریعہ بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Abbott ملازمین کے لیے وسائل

‎53 / 63‎

  • او ای سی کنٹیکٹ – آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ اخلاقیات اور تعمیل کے بارے میں کسی بھی سوال کے لیےکسی بھی وقت او ای سی سے رابطہ کریں یا ہمارے تحریری معیار، قوانین یا ضوابط کی ممکنہ خلاف ورزی کے بارے میں مسائل پر بات چیت کریں۔
    • کارپوریٹ او ای سی – Abbott میں اخلاقیات اور تعمیل سے متعلق کسی بھی سوالات کے ساتھ 1-224-667-5210 پر فون کریں یا oec@abbott.com پر ای میل کریں۔
    • ڈویژنل یا ملکی او ای سی – آپ کا ڈویژنل یا ملکی او ای سی کا نمائندہ ڈویژنل یا ملکی او ای سی پالیسیوں، طریقہ کار، اور رہنما خطوط کے بارے میں اضافی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔
  • اخلاقیات اور تعمیل ہیلپ لائن – ہماری کثیر لسانی اخلاقیات اور تعمیل ہیلپ لائن پر جائیں جو ہماری کمپنی کی اقدار اور رویے کے معیار کی ممکنہ خلاف ورزی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرنے کے لیے پوری دنیا میں ہر روز اور ہر وقت24/7 دستیاب ہے۔ آپ کسی ممکنہ خلاف ورزی کی رپورٹ کرنے کے لیے investigations@abbott.com پر ای میل بھی بھیج سکتے ہیں۔
    • Abbott کسی ایسے فرد کے خلاف انتقامی کارروائی برداشت نہیں کرتا ہے جو ہمارے تحریری معیار کی ممکنہ خلاف ورزی کے بارے میں نیک نیتی سے رپورٹ کرے۔ نیک نیتی سے دی گئی کسی بھی رپورٹ میں، نام گمنام رکھنے کی اجازت ہوتی ہے، انتقامی کارروائی نہ ہونے کو یقینی بنایا جاتا ہے اور رازداری قائم رکھی جاتی ہے۔
  • iComply – ضابطہ کی تعمیل سے متعلق درخواست اور ان وسائل تک رسائی کے لیے نگہداشت صحت کے پیشہ ور اور نگہداشت صحت کے اداروں، اور فریق ثالث سے متعلق ہیں، iComply ملاحظہ فرمائیں۔

قانونی شعبہ

اگر آپ کے پاس قوانین، ضوابط اور کاروبار کی قابل قبول روایات کے بارے میں سوالات ہوں تو قانونی ڈویژن آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

Abbott ملازمین کے لیے وسائل

‎54 / 63‎

انسانی وسائل

ملازم سے متعلق مسائل کے لیے جیسے کہ مینجمنٹ اور/یا دیگر ملازمین سے متعلق مسائل کے لیے، اپنے مقامی انسانی وسائل کے نمائندے سے رابطہ کریں۔

دیگر وسائل

آپ کے لیے دیگر بہت سے وسائل دستیاب ہیں:

  • مالیات – اگر آپ کا سوال حساب یا مالیات کے بارے میں ہے تو اپنے مقامی مالیات محکمہ سے رابطہ کریں۔
  • کارپوریٹ آڈٹ – اگر آپ کو حساب کتاب، داخلی اکاؤنٹنگ کنٹرولز یا آڈٹنگ معاملات کے بارے میں تشویش ہے تو فوراًً اس کی اطلاع کارپوریٹ آڈٹ یا او ای سی کو دیں۔
  • Abbott معیار اور انضباط – اگر آپ کے پاس ہماری مصنوعات کے معیار اور سلامتی کے بارے میں سوالات ہوں تو اپنے مقامی معیار اور انضباط محکمہ سے رابطہ کریں۔
  • عالمی ماحولیاتی صحت اور سلامتی – اگر آپ کے پاس کسی فزیکل سائٹ یا ممکنہ خطرات کے بارے میں سوالات ہوں تو عالمی ماحولیاتی صحت اور سلامتی کے نمائندے سے رابطہ کریں۔
  • عالمی خریداری خدمات – اگر آپ کے پاس فراہم کار کے تعلقات سے متعلق سوالات ہوں تو عالمی خریداری خدمات سے رابطہ کریں۔

Abbott ملازمین کے لیے وسائل

55 / 63

مزید جانیں

اکثر پوچھے گئے سوالات

56 / 63

اکثر پوچھے گئے سوالات

اکثر پوچھے گئے سوالات

57 / 63

اکثر پوچھے گئے سوالات

58 / 63

اکثر پوچھے گئے سوالات

59 / 63

اکثر پوچھے گئے سوالات

60 / 63

اکثر پوچھے گئے سوالات

61 / 63

اکثر پوچھے گئے سوالات

62 / 63

اکثر پوچھے گئے سوالات

63 / 63

Abbott

Abbott کی اقدار

حادثات

جواب دہی

جواب دہ

اکاؤنٹنگ کے اصول

اکاؤنٹنگ

درستی

درست

حصولیابی

ایڈوانس

مشورہ

عمر

جائزہ لینا، اثر انداز ہونا اور فیصلہ کرنا (AID)

ترامیم

انسداد رشوت

مسابقت-مخالف برتاؤ

انسداد بدعنوانی

مانع بخشش

مانع اعتماد

شباہتیں، ظاہری صورت

اطلاق کی اہلیت

منظوری

منظور کریں

سوالات پوچھنا

اثاثہ جات

مدد

اجازت یا منظوری دینا

بولی لگانا

بورڈ

کتابیں

برانڈ آئٹم

صبح کا ناشتہ

رشوت خوری سے متعلق قانون

رشوت خوری

کاروباری تواضع

کاروباری منصوبہ

خرید

دیکھ بھال، نگہداشت

سیل فون

سی ای او

چیکیز

چیئرمین

چیلینج

چینل اسٹفنگ

رفاہی کام

رفاہی عطیات

رفاہی عطیہ

انتخاب

انتخابات

شہریت

طبی محقق

طبی مطالعہ

طبی آزمائش

کلینیشیئن

کاروباری طریقہ کار کا ضابطہ

ضابطہ

اشتراک

قابل وصولی

ذخیرے

پابندی عہد

مواصلات

معاشرتیں

معاشرتی گروپس

کمیونیٹی کی شمولیت

مسابقت کریں

مسابقت

قانون مسابقت

حریف کی معلومات

حریف

کمپیوٹر

تشویشات

رازدارانہ معلومات

رازداری

مفاد کا تصادم

رضامندی

صارفین

رابطے

احتمالات

ملازمت کا معاہدہ

معاہدہ کی شرائط

ٹھیکے دار

تعاون

بنیادی اقدار

اصلاحی کارروائی

بدعنوانی

لاگتیں

جعل سازی

تواضع

تخلیق کاری

ثقافتی تواضع

ثقافت

گاہک کی معلومات

گاہک

گاہک

خطرناک حالاتِ کار

ڈیٹا کی رازداری

ڈیٹا

فریب کاری

فیصلہ سازی میں مدد

فیصلہ سازی میں معاون آلہ

فیصلہ سازی

فیصلہ-سازی

تفصیلات

وقار

عشائیہ، رات کا کھانا

تادیبی کارروائی

افشا

رعایت

امتیازی سلوک

انحراف

تنوع

ڈاکٹرز

عطیات

ضروری احتیاطی تدابیر

تعلیمی اشیاء

الیکٹرانکس

ملازمین

پائیدار

توانائی

تفریح

ماحول

مساوی موقع

مساوی

ساز و سامان

اخلاقی برتاؤ

اخلاقیاتی توقعات

اخلاقیاتی معیارات

اخلاقیات

ثبوت

اخراج

توقع کرنا

توقعات

اخراجات

مہارت

برآمدی کنٹرولز

برآمد کرنا

منصفانہ توازن

منصفانہ لین دین

بازار کی منصفانہ قیمت

مناسب

انصاف پسندی

خاندان

بیرون ملک بد عنوانیوں سے متعلق ضابطہ FCPA

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA)

مالیاتی کتابیں

مالیاتی نتائج

بازار کی منصفانہ قیمت

توجہ

غذا، دوا اور کاسمیٹک سے متعلق قانون

بیرون ملک بد عنوانیوں سے متعلق قانون (FCPA)

دھوکہ دہی

دوست

صنف، جنس

تحائف

نیک نیتی سے اطلاع دہی

دلکش اشیاء

سرکاری ایجنسیاں

سرکاری نگہداشت صحت پروگرام

حکومتی اہلکار

حکومتیں

رہنمائی

ہراساں کرنا

سخت برتاؤ

ایچ سی پی – مریض کا رشتہ

ایچ سی پی مہارت

ایچ سی پی

نگہداشت صحت کے پیشہ ور

صحت کی نگہداشت کے پروگرام

صحت کے نتائج

صحت

مدد

ایماندار

ایمانداری

مہمان نوازی

ای بُک استعمال کرنے کا طریقہ

انسانی وسائل

انسانی وسائل

درآمدی کنٹرول

درآمد کرنا

نامناسب اثر و رسوخ

بہتر بنانا، سدھار کرنا

ترغیبات، حوصلہ افزائی

شامل شدہ

شمولیت

آزاد ٹھیکہ دار

آزادانہ فیصلہ

باخبر رضامندی

جدّت طرازی

جدت و اختراع

جدت و اختراع

خفیہ معلومات کی بنیاد پر حصص کی ناجائز خرید و فروخت

بیمہ کار

دیانت داری

املاک دانش

متعامل خصوصیات

مفاداتی گروپ

مفادات، نجی

اندرونی ریکارڈ

دھمکانا

انوینٹری کی سطحیں

تحقیقات

تحقیق کنندہ

IP

فیصلہ

کمیشن خوری

لیبل لگانا

مزدوری

لیباریٹری اسٹاف

لیپ ٹاپ

قوانین

قیادت

مثالی زندگی بسر کرنا

معروف ترین

قانونی شعبہ

قانونی

چیئرمین &سی ای او کا خط

زندگی بچانا

نقصان

ظہرانہ، دوپہر کا کھانا

منیجر

اشیا سازی، مینوفیکچرنگ

منافع،

کھانے

طبی فیصلہ سازی

Miles D. White (مائلز ڈی وائٹ)

غلط استعمال

کم کرنا

تخفیف

رقم

مون کیکس

قدرتی وسائل

نیویگیٹ کریں

اندرونی معلومات

نوٹ پیڈز

نرسیں

او ای سی روابط

او ای سی

غیر منظور شدہ مقاصد کے لیے استعمال کی تشہیر

غیر منظور شدہ مقاصد کے لیے استعمال

اخلاقیات اور تعمیل کا دفتر

افسران

منظور شدہ مقاصد کے لیے استعمال کی تشہیر

منظور شدہ مقاصد کے لیے استعمال

کھلا پن، صاف گوئی

مواقع

نتائج

ملکیت

مریض

ادائیگی

قلم، پنسل

افراد، لوگ

ذاتی فائدہ

ذاتی صحت کی معلومات

ذاتی معلومات

ذاتی مفاد، ذاتی دلچسپیاں

فارماسسٹس

پی ایچ ائی

فزیشیئن

پیش قدمی

پالییسیاں

سیاسی امیدوار

سیاسی تعاون

امکانات

تعصب

پیشکش

قیمتوں کے تعین کی اطلاع دہی

قیمتوں کا تعین کرنا

رازداری

نجی مفاد

طریقہ کار، کارروائیاں

مصنوعات پر لیبل لگانا

مصنوعات

پیشہ ورانہ فیصلہ

تشہیر کرنا

تشہیر

تحفظ

صحتِ عامہ

عوامی بیانات

خریداری

معیار

سوالات

آر&ڈی

نسل، ذات

تشویشات کا اظہار کرنا

سفارش کریں

ریکارڈز

ریسائیکلنگ

ضوابط

انضباطی حکام

انضباطی

تعلقات

معالجہ کرنا

یادہانی آئٹم

قابل تجدید توانائی

رپورٹ

اطلاع دہی

ساکھ، وقار

تجویز کیلئے درخواست

تحقیق

محققین

وسائل

احترام

ذمہ داری

ذمہ دار

نتائج

انتقامی کارروائی

آر ایف پی

خطرہ

قواعد

محفوظ

حفاظت

فروخت

فروخت کے اجزا

پابندیاں

سربینس-اوکسلے

سائنس

سائنسی تحقیق

سیکورٹیز

سیکیوریٹی

فروخت کریں

فروخت

مشترکہ ذمہ داری

ایس او ایس

فراہم کرانا

آواز اٹھائیں

آواز اٹھانا

راست گو، سیدھا

مطالعات

مطالعہ کے نتائج

مطالعہ

کامیابی

سپروائزر

فراہم کار کی معلومات

رسد

پائیدار ترقی

صلاحیت، مہارت

ٹیکنالوجی

ٹینڈرز

برطرفی

برطرف کنندہ

فروخت کی شرائط

چوری

انتظامیہ کی قیادت اور کھلے پن، شفافیت، دیانت داری اور ایمانداری کے تئیں عہد بستگی

لہجہ

آلہ، ٹول

تجارتی روایات

تجارتی ضوابط

تجارتی راز

ٹریڈ

شفافیت

آزمائش

خفیہ ملاقات

راست بازی

ٹٹوریل

برطانیہ کا رشوت خوری سے متعلق قانون

امریکہ کا بیرون ملک بد عنوانیوں سے متعلق قانون (FCPA)

برطانیہ کا رشوت خوری سے متعلق قانون

غیر مجاز افشا

غیر اخلاقی

غیر منصفانہ

غیر محفوظ حالاتِ کار

غیر محفوظ

امریکہ کا بیرون ملک بد عنوانیوں سے متعلق قانون (FCPA)

اقدار

خلاف ورزی

رعایات

فضلہ میں تخفیف کرنا

فضلہ

خوش آمدید

بھلائی، بہبود

کیوں

جائے کار، جائے ملازمت

قلمزد کرنا

صفحہ

کور پیج

ٹٹوریل صفحہ

ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے موجودہ براؤزر کے ساتھ ای بُک کی سبھی خصوصیات کو نہ دیکھ سکيں اور ان تک رسائی حاصل نہ کر سکيں۔\n\nضابطہ اخلاق کے پی ڈی ایف ورژن کو دیکھنے کے لیے 'اوکے' پر کلک کریں یا ای بُک تک جانے کے لیے 'منسوخ کریں' پر کلک کریں۔

فہرست مشمولات
دیگر اہم وسائل
اس سیکشن میں
ہماری متعامل فیصلہ سازی سے رجوع کریں: abbottworld.abbott.com/EthicsCompliance/cobc/Pages/Decision-Making-Aid.aspx
ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم خود اعلی ترین اخلاقی معیارات اختیار کرتے ہوئے اپنی کمپنی اور اپنے برانڈ کی سربلندی قائم رکھیں۔
اس کے علاوہ، اس ضابطہ اخلاق کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے مدد ہمیشہ دستیاب ہے۔ عمومی امداد اور آپ کے مقامی اور علاقائی دفتر اخلاقیات اور تعمیل کے اہلکار کے رابطہ کی معلومات او ای سی کی ویب سائٹ abbottworld.abbott.com/EthicsCompliance( ( پر دستیاب ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اقدامات اور فیصلہ سازی کے عالمی اثر کو تسلیم کریں۔
کاروباری فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہم کسی ایسی چیز کی پیش کش یا اسے فراہم نہیں کرتے جو کسی فرد کو راست یا بالواسطہ فائدے پہنچائے۔
اس ضابطہ کا اطلاق دنیا بھر میں Abbott کے تمام افسران اور ملازمین پر ہوتا ہے۔